پاکستان سنی تحریک کا اظہار تعزیت

29 جنوری ، 2023

کوئٹہ(پ ر )پاکستان سنی تحریک بلوچستان کے صوبائی صدر علی بلوچ اور کوئٹہ ڈویژن کے صدر رضوان قادری نے اپنے بیان میں سید غلام حسین شاہ کی وفات پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی دینی خدمات نا قابل فراموش ہیں وہ ایک قد آور شخصیت کے مالک تھے انکی وفات سے پیداہونیوالا خلا پر نہیں ہو سکے گا مرحوم سچے عاشق رسول تھے۔