کوئٹہ نوکنڈی سمیت مختلف علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری

29 جنوری ، 2023

کوئٹہ/نوکنڈی (اسٹاف رپورٹر+نامہ نگار) کوئٹہ، نوکنڈی زیارت، ژوب، بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، پنجگور، تربت، دالبندین ، خضدار، قلات اور مکران میں ہفتےکوگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی،کوئٹہ اورمستونگ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی نوکنڈی سے نامہ نگار کے مطابق نوکنڈی ‘ سیندک،کچھائو دوربن چاہ ہمے چاہ اسماعیلی لانڈی و گردونواح میں گزشتہ شب کہیں ہلکی اور بعض مقامات پر تیز بارش ہوئی جبکہ کوہ سلطان ، دوربن ڈم برابچاہ ،چہتر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کی اطلاعات ہیں جس سے موسم سرد ہوگیا جبکہ کوئٹہ تفتان بین الاقوامی شاہراہ پر پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثررہی تاہم کسی جانی نقصا ن کی اطلاع نہیں ملی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت منفی 01،بارکھان03، دالبندین منفی01، گوادر 10، قلات منفی06، خضدار صفر ، لسبیلہ02،نوکنڈی 04،سبی03،تربت 10،ژوب منفی02اور زیارت میں صفرڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج اتوار کو کوئٹہ، زیارت، ژوب، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین ، نوکنڈی، دالبندین اورخضدارمیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔