کوئٹہ(پ ر)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہےکہ بڑی مقتدر جماعتیں جو ہمیشہ اقتدارمیں رہتی ہیں اور بیورو کریسی کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ ہوگیا ہے ہر سطح پر لوٹ مار ،اقرباء پروری ،بدعنوانی کی وجہ سے مہنگائی وبے روزگاری اور قرضے بڑھ گئے ہیں سودی قرضے پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے حکمرانوں کے تحفے ہیں حکمران قوم سے مخلص نہیں اس لیے مسائل میں کمی کی بجائے ملک دیوالیہ ہوگیا ہے عوام کو دو وقت کا کھانامیسر نہیں۔ حکمرانوں کے پروٹوکول ، مراعات وشاہ خرچیاں ختم کرکے سادگی وقناعت شروع کریں انہوں نے کہاکہ حکمران مولاناہدایت الرحمن بلوچ ودیگر کے خلاف جھوٹے سیاسی مقدمات ختم ،انہیں فوری رہااورمطالبات پر عمل کریں جماعت اسلامی دیگر جماعتوں کی طرح نہیں بلکہ دیانت دارانہ اسلامی سیاست خدمت واسلامی نظام کے قیام کیلئے کر رہی ہے عوام مسائل کے حل ،اسلامی نظام کے قیام اور ظلم وجبر بدعنوانی سے نجات کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ایک طرف گیس بند ہے ، لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، صنعتیں بند اورکاروبار ٹھپ ہوچکے ہیں، مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہیں،لوگوں کو ادویات نہیں مل رہیں دوسری جانب ساری پارٹیاں اقتدار کے حصول اور سیاسی مفاد پر اکٹھی ہیں۔
اسلام آباد چیئرمین قائمہ کمیٹی برائےدفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2026-27 سے قبل...
اسلام آبادایس ای سی پی نےسالانہ ریٹرن جمع نہ کرانے والی 36سرکاری کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 31 لاکھ...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ ناقص حکمرانی کے باعث...
کوئٹہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں آج بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایک نمائندہ وفد نے...
کوئٹہپشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ 21 جون 2026 کو قلعہ...
کوئٹہعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی وفد نے ملاقات کی۔ وفد...
اسلام آباد نیب کراچی نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت ماریشس میں 4.5 ملین ڈالر مالیت کے غیر ملکی بینک...
پشین کلی شخالزئی میں دو فریقین کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی...