اسلام آباد(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی سینیٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نیشنل اسمبلی کے ضمنی انتخابات کی تاریخ دینا اور صوبائی اسمبلیوں کی تاریخ نہ دینا باعث حیرت ہے۔ اگر حکومت کے پاس ریسورسز یا سیکورٹی کا مسئلہ ہے تو قومی اسمبلی کے الیکشن کے لئے بھی انہی مسائل کا سامنا کرنا ہوگا جو نشستیں پی ٹی آئی کے ایم این ایز کے استعفوں کے بعد خالی ہوئی ہیں۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر قومی اسمبلی کے حلقوں کے انتخابات کرائے جاسکتے ہیں اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر نہیں کرائے جارہے تو اس کا مطلب بددیانتی ہے اور یہ اقدام بڑے پیمانے پر دھاندلی تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 روز کے بعد الیکشن کرانا لازمی ہے جس میں حکمران اور پی ڈی ایم راہ فرار چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ فوری انتخابات عوام کا مطالبہ ہے جس پر حکمرانوں کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
کوئٹہجماعت اسلامی لورالائی کے زیراہتمام میونسپل کمیٹی ہال لورالائی میں گرینڈ عوامی مشاورتی جرگہ ہوا ، جس کی...
کوئٹہ جمہوری وطن پارٹی بلوچستان نے ندیم خان کاکڑ اور نسیم خان کاکڑ کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والے پروپیگنڈے...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے کنوینئر مولانا قاری مہراللہ ، ڈپٹی کنوئینر مولانا محمودالحسن...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع ، ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا...
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان ا چکزئی نے زیارت دہشت گردانہ واقعہ کے خلاف...
ڈیرہ مراد جمالی سبی کے علاقے سے گولیوں سے چھینی چار افراد کی افراد کی لاشیں پولیس نے برآمد کرلی لاشوں کو سول...
کوئٹہ چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چیک پوسٹ تباہ ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے این40...
نوشکی پاک ایران قومی شاہراہ این 40 پر نامعلوم مسلح افراد نے تفتان سے کوئٹہ جانے والے کینٹنر کو کشنگی کے علاقے...