DHA لاہور میں حیات ایجنسی کی تعمیر کا منصوبہ ، 94کمروں پر مشتمل ہوٹل آئندہ سال مکمل اور اپنی طرزکا پہلا ہوٹل ہوگا

29 جنوری ، 2023

شکاگو (جنگ نیوز) حیات ہوٹلز کارپوریشن نے ڈی ایچ اے لاہور میں ہوٹل حیات ایجنسی تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے یہ 94کمروں پر مشتمل پاکستان حیات برانڈ کا پہلا ہوٹل ہوگا اور 2024ء میں مکمل ہو جائے گا۔ جس کےلیے ایف پی گلوبل سے فرنچائز معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ عالمی سطح پر حیات ایجنسی کے پھیلائو کی جانب اہم قدم ہوگا۔ یہ ہوٹل ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی فیز۔6 میں قائم کیا جارہاہے۔