لاہور (صباح نیوز)لاہور کی سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی ، بھائی راسخ الہی اور زارا الہی کی عبوری ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔ عدالت نے ایف آئی اے کو ملزموں کو 14 فروری تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔منی لانڈرنگ کیس کی سماعت سیشن کورٹ میں ہوئی، جہاں تحریم الہی،راسخ الہی اور زارا الہی نے عبوری ضمانت کے لیے درخواست دائر کی۔ عدالت نے ملزموں کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری مکمل کرنے میں تو کافی وقت درکار ہوتا ہے۔ مونس الہی کی اہلیہ کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جی! اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد یہ مقدمہ بنایا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
کوئٹہجماعت اسلامی لورالائی کے زیراہتمام میونسپل کمیٹی ہال لورالائی میں گرینڈ عوامی مشاورتی جرگہ ہوا ، جس کی...
کوئٹہ جمہوری وطن پارٹی بلوچستان نے ندیم خان کاکڑ اور نسیم خان کاکڑ کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والے پروپیگنڈے...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے کنوینئر مولانا قاری مہراللہ ، ڈپٹی کنوئینر مولانا محمودالحسن...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع ، ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا...
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان ا چکزئی نے زیارت دہشت گردانہ واقعہ کے خلاف...
ڈیرہ مراد جمالی سبی کے علاقے سے گولیوں سے چھینی چار افراد کی افراد کی لاشیں پولیس نے برآمد کرلی لاشوں کو سول...
کوئٹہ چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چیک پوسٹ تباہ ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے این40...
نوشکی پاک ایران قومی شاہراہ این 40 پر نامعلوم مسلح افراد نے تفتان سے کوئٹہ جانے والے کینٹنر کو کشنگی کے علاقے...