کراچی (پی پی آئی)فلمیں نہ ہونے کی وجہ سے کراچی کا کیپری سینما ایک ہفتہ سے بند ہے اور مزید 2 فروری تک بند رہیگا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کیپری سینما کی انتظامیہ نے فلمی شائقین کو آگاہ بھی کردیا ہے۔کیپری سینما کے جنرل منیجر عزیزخٹک نے کہا کہ اگر پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نہ ہوتی تو سینما ویران ہوجاتے۔ انہوں نے کہا کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ڈھائی مہینے تک سینما گھروں کو سہارا دیا پھرہالی وڈ کی فلم اوتار، دی وے آف واٹر ریلیز ہوئی۔ اس کی وجہ سے بھی سینما گھروں میں کچھ رونق رہی۔ تاہم اس کے باوجود اب ان کے پاس کوئی نئی فلمیں نہیں جو وہ فلمی شایقین کو دیکھا سکیں۔ عزیز خٹک کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ پاکستانی پروڈیوسرز کیا سوچ رہے ہیں ؟ان کا کہنا تھا اس وقت بھی تقریباً 25 سے 30 فلمیں تیار ہیں لیکن فلم پروڈیوسر کیوں عید کا انتظار کرتے ہیں ؟ اگر صرف عید پر ہی فلمیں لگائی جائیں گی تو سال کے باقی مہینے کیا کیا جائے گا۔ ؟ سینما کو کیسے چلایا جائے ؟کراچی کا پرانا سینما گھر کیپری سینما جو تقریبا 3 برس تک کورونا وبا کی پابندیوں کے باعث بند رہا۔جب سینما گھر کھلا ہے تو اس میں لگانے کے لئے فلموں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔
لاہور سی ایس اے،53ویں کامن ٹریننگ پروگرام افسران کا گوردوارہ پنجہ صاحب کا دورہ۔بین المذاہب ہم آہنگی اور...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر گوادر یاسر...
کراچی مسک کی Grok AI کوخواتین وبچوں کی جنسی تصاویر پرتحقیقات کا سامنا۔ فرانس کی حکومت نے Grok کے مواد کو جنسی اور...
کراچی ڈونلڈ ٹرمپ نے چپس ڈیل روک دی، قومی سلامتی اور چین سے متعلق خدشات کا حوالہ ، صدر نے ہائی فُو کو 180 دن کے...
کوئٹہعوامی نیشنل پارٹی نے حکومت کی طرف سے پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ولی داد میانی کو فورشیڈول میں شامل...
کوئٹہبلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں حکومت کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کو آرٹیکل...
کوئٹہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ کو گرفتارکرلیا ۔ ایف آئی...
کوئٹہ امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰؓ کا یوم ولادت گذشتہ روز نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایاگیا۔حضرت علی...