اسلام آ باد (آئی این پی ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر ہتک عزت کیس میں التوا کی درخواست پر دونوں فریقین کے وکلا پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ عمران خان پر خواجہ آصف کے ہرجانہ کیس سے متعلق درخواست پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امید علی بلوچ نے کی۔ خواجہ آصف کے ایسوسی ایٹ وکیل نے موقف اپنایا کہ خواجہ آصف کے وکیل کی بھتیجی کی شادی ہے لہذا سماعت ملتوی کی جائے۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ 11 سال سے کیس چل رہا ہے، آج جرح کے موقع پر التوا کی درخواست کر دی، سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی فیصلے میں لکھا کہ دونوں سائیڈز تاخیر کی ذمہ دار ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج امید بلوچ نے کہا کہ قانون کہتا ہے کہ ہرجانے کے دعوے کا 90 دن میں فیصلہ کیا جائے، دونوں فریقین کے وکلا پر 10، 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے سماعت آپ کی مرضی کی ڈیٹ تک ملتوی کر دیتا ہوں۔ وکیل کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق التوا کی درخواست پر 5 ہزار روپے تک کا جرمانہ کیا جا سکتا ہے، عدالت ہمارا کنڈکٹ دیکھے، جب سے کیس ہمارے پاس آیا کوئی التوا نہیں مانگا، عدالت سے استدعا ہے کہ آخری موقع دیدے۔
کوئٹہجماعت اسلامی لورالائی کے زیراہتمام میونسپل کمیٹی ہال لورالائی میں گرینڈ عوامی مشاورتی جرگہ ہوا ، جس کی...
کوئٹہ جمہوری وطن پارٹی بلوچستان نے ندیم خان کاکڑ اور نسیم خان کاکڑ کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والے پروپیگنڈے...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے کنوینئر مولانا قاری مہراللہ ، ڈپٹی کنوئینر مولانا محمودالحسن...
کوئٹہجمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع ، ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا...
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان ا چکزئی نے زیارت دہشت گردانہ واقعہ کے خلاف...
ڈیرہ مراد جمالی سبی کے علاقے سے گولیوں سے چھینی چار افراد کی افراد کی لاشیں پولیس نے برآمد کرلی لاشوں کو سول...
کوئٹہ چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چیک پوسٹ تباہ ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے این40...
نوشکی پاک ایران قومی شاہراہ این 40 پر نامعلوم مسلح افراد نے تفتان سے کوئٹہ جانے والے کینٹنر کو کشنگی کے علاقے...