کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ ہم پشتون ایک غنی قوم اور ہمارے وطن میں موجود وسائل کے مالک ہوتے ہوئے بھی بدحالی دربدری کے شکار ہیں۔ یہ خدا کی طرف سے نہیں بلکہ حکمرانوں کی جانب سے ہمارے وسائل پر قبضے اور اس کی لوٹ کھسوٹ کی ناروا اور پشتونوں کے ساتھ جاری انسان دشمن پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ ہم تب تک سیال اور برابر نہیں ہوسکتے جب تک ہم زئی و خیلی کی گمراہ کرنے والے نعروں اور تقسیم در تقسیم رہنے کی حالت کو قومی سیاسی تحریک کے ذریعے ایک منظم تحریک میں نہیں بدلیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام ملک نانک ناصر کے مہمان خانہ میں بلیلی علاقائی یونٹ کے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس سے صوبائی آفس سیکرٹری ملک عمر کاکڑ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ذاکر حسین کاسی ، محمد دین لالا ، حاجی گلاب سلیمانخیل ، عبدالرحمن افغانی ، ولی وطن پال نے بھی خطاب کیا ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض اسلم خلجی نے سرانجام دیئے ۔ اس موقع پر بلیلی اول علاقائی یونٹ کے سیکرٹری جمال ناصر ، سینئر معاون سیکرٹری حنیف خان، قاسم خان ، حاجی فیض اللہ ، نعمت خان ، شاہ محمود ، کاظم خان، فضل محمد ، خالق داد ، محمد نبی ، محمد ، اسحاق خان ، عبدالمالک ، اسماعیل ، خیر محمد معاونین منتخب ہوئے ۔ جس سے ملک یاسین بازئی نے حلف لیا ۔ بلیلی دوئم علاقائی یونٹ کے سیکرٹری ملک یسین ناصر، سینئرمعاون سیکرٹری ملک محبوب ، قاسم خان ، محمد رسول ، محمد اللہ، محمد جان آغا، صلاح الدین ، گلم عالم ، مہر اللہ ، عطاء اللہ ، عجب خان، احمد خان، عبدالرازق معاونین منتخب ہوئے ۔ منتخب ایگزیکٹوز سے نصیر خان کاکڑ نے حلف لیا ۔ کرانی ہزارہ علاقائی یونٹ کانفرنس سے پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری عبدالمنان بڑیچ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس کے علاقائی سیکرٹری دولت خان آریا ، سینئر معاون سیکرٹری ضیاء کاکڑ، معاونین کلیم اللہ خوندی ، مولوی جلا جلالی ، جاوید کاکڑمنتخب ہوئے ۔ علاقائی کانفرنس سے منان خان بڑیچ، ولی بریالی ، اکبر خروٹی اور دولت خان آریا نے خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ خان شہید عبد الصمد خان اچکزئی نے پشتون قومی تحریک کی بنیاد اس لیے رکھی کہ قومی سوال اور قومی سیاسی نظریے کے تحت ہمیں متحد کرکے اپنی قومی وسائل پر سیاسی واک و اختیار دلائے۔ اگر ہمارے اکابرین خان شہید کی سیاسی جدوجھد سے وابستہ ہوجاتے تو آج ہم اپنے حالت کو تبدیل کر چکے ہوتے۔انہوں نے کہا کہ اب ہماری نوجوان نسل نے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر کے اپنی قوم کو غلامی اور نابرابری سے آزاد کرانا ہے یہ تب ممکن ہے جب پاکستان میں پشتون اپنی قومی تشخص، وسائل پر واک و اختیار کا مالک بنے اور ملک میں آئین کی بالادستی اور ون مین ون ووٹ کے ذریعے منتخب پارلیمنٹ کی حکمرانی ہو اور ملک کی آزاد خارجہ اور داخلہ پالیسی پشتون اور دیگر اقوام کی منتخب نمائندہ پارلیمنٹ سے ہو اور سیاست میں مداخلت نہ ہو ہر ادارہ اپنی آئینی دائرہ اختیار سے تجاوز نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اربوں کے قرضوں میں سے نہ پشتونخوا وطن میں ایک فٹ موٹروے بنی ہے اور نہ کوئی میگا پروجیکٹ تو ہم کیوں ناکردہ گناہ کی پاداش میں ان عالمی استعماری قرضوں کو مہنگائی اور گرانی کی شکل میں ادا کریں؟انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں مانگی ڈیم پراجیکٹ کوئٹہ کے عوام کو پانی دینے کیلئے بنایا گیا مگر اب دکھائی دے رہا ہے کہ یہ پانی ڈی ایچ اے کو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پشتون دنیا کی غنی قوم ہے اور ہمارے آباؤاجداد نے ہماری قومی وسائل پہاڑوں، زمینوں کی ایک ایک فٹ کے دفاع کیلئے اپنے سروں کی قربانی دی ۔ مگر بدقسمتی سے پاکستان بننے کے بعد حکمرانوں نے ہمارے بچوں کو یا تو ہاتھ میں کلاشنکوف دے کر اسے جہاد کے نام دیا یا پھر اپنی قومی وسائل پر مزدور کی حیثیت سے کام کرکے مفت خور اور غاصب الاٹمنٹ کرنے والوں کی جیبیں بھرنے کا کام لیا جو کہ المیہ ہے۔ ہم کبھی اپنے وسائل کو لوٹنے نہیں دینگے بلکہ سیاسی جدوجھد اور سیاسی واک و اختیار کے ذریعے اپنی قومی ترقی کیلئے بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم پشتون اس دو قومی صوبے میں کبھی دوسرے اور تیسرے درجے کی شہری کی حیثیت سے نہیں رہنا چاہتے۔ یہاں زندگی کی تمام معاملات میں پشتون بلوچ قومی برابری ہو اور یہی فارمولا وفاق میں پشتون اور دیگر اقوام کی قومی برابری کی حیثیت سے ہو تو ہم تیار ورنہ ایکسویں صدی میں غلامی کی زندگی کیلئے پشتون کسی صورت تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ خان شہید عبد الصمد خان اچکزئی نے اپنی قومی سیاسی تحریک کی بنیاد ایسی رکھی جس میں ہمارے ملا، طالب، ڈاکٹر، خان، ملک اور محنت کش سب شامل ہوکر اپنے قوم کی حالت بدلنے کیلئے جد وجہد کرے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں اس قوم کی حالت نہیں بدلتا جن کو اپنی حالت بدلنے کا خیال نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن بلاامتیاز اپنے عوام کی خدمت کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائے تاکہ ہم اپنی قومی سیاسی اہداف سے ہوتے ہوئے ترقی یافتہ اور سیال قوم کی حیثیت سے جی سکے۔
لاہور سی ایس اے،53ویں کامن ٹریننگ پروگرام افسران کا گوردوارہ پنجہ صاحب کا دورہ۔بین المذاہب ہم آہنگی اور...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر گوادر یاسر...
کراچی مسک کی Grok AI کوخواتین وبچوں کی جنسی تصاویر پرتحقیقات کا سامنا۔ فرانس کی حکومت نے Grok کے مواد کو جنسی اور...
کراچی ڈونلڈ ٹرمپ نے چپس ڈیل روک دی، قومی سلامتی اور چین سے متعلق خدشات کا حوالہ ، صدر نے ہائی فُو کو 180 دن کے...
کوئٹہعوامی نیشنل پارٹی نے حکومت کی طرف سے پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ولی داد میانی کو فورشیڈول میں شامل...
کوئٹہبلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں حکومت کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کو آرٹیکل...
کوئٹہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ کو گرفتارکرلیا ۔ ایف آئی...
کوئٹہ امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰؓ کا یوم ولادت گذشتہ روز نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایاگیا۔حضرت علی...