کورونا کے خلاف بچوں کا مدافعتی نظام تیز ہونے کے باوجود دیرپا نہیں:آسٹریلوی تحقیق

29 جنوری ، 2023

سڈنی(شِنہوا)آسٹریلیا میں کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق اگرچہ بچوں کا مدافعتی نظام انہیں کوویڈ-19 کی شدید علامات سے بچانےمیں مدد فراہم کرتا ہے تاہم یہ نظام گزشتہ انفیکشن کو اپنی یاداشت میں محفوظ نہیں رکھ سکتا جس کی وجہ سے بچوں کو ویکسین لگوانا انتہائی ضروری ہے۔کلینیکل امیونولوجی نامی جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق کی قیادت گاروان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ نے کی ہے۔اس تحقیق میں استعمال ہونے والے نمونوں کے ٹی سیلز اور سیلولر مدافعتی ردعمل کی تحقیق کے بعد، معلوم ہوا کہ بالغ افراد کے برعکس بچوں کے مدافعتی نظام میں سارس - کووی -2 کے خلاف لڑنے کے لیے بہت سے مختلف سادہ ٹی سیلز ہوتے ہیں لیکن ان کے صحت یاب ہونے کے بعد وہ سارس - کووی -2 کو اپنی یاداشت میں محفوظ نہیں رکھ سکتے۔