اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج طاہر محمود خان نے فواد چوہدری کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ وقاض احمد راجہ نے شام 6 بجے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا اور پولیس کو حکم دیا کہ وہ پیر کو فواد چوہدری کو دوبارہ عدالت میں پیش کریں۔قبل ازیں الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں اہم پیش رفت اُس وقت ہوئی جب پولیس نے فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے فیصلے کے خلاف سیشن جج کے سامنے اپیل دائر کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے فوٹو گرائیمٹری ٹیسٹ اور ریکوریز کرنی ہیں ، عملی طور پر ہمیں ایک دن کا ریمانڈ ملا تھا تفتیش مکمل نہیں ہو سکی۔عدالت نے پولیس کی اپیل منظور کرتے ہوئے فواد چوہدری کو جسمانی ریمانڈ کے لیے دوبارہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا۔ جس پر فواد چوہدری کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے اور جوڈیشل ریمانڈ منظور کرنے کا جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سیشن جج نے کہا کہ مجسٹریٹ کا ریمانڈ نا دینے کا فیصلہ قانون طور پر درست نہیں۔معدالت پیشی پر فواد چوہدری نے کہا کہ اگر فری اسپیچ میرا حق نہیں تو اس کا مطلب ہے جمہوریت نہیں ۔یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
لاہور سی ایس اے،53ویں کامن ٹریننگ پروگرام افسران کا گوردوارہ پنجہ صاحب کا دورہ۔بین المذاہب ہم آہنگی اور...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر گوادر یاسر...
کراچی مسک کی Grok AI کوخواتین وبچوں کی جنسی تصاویر پرتحقیقات کا سامنا۔ فرانس کی حکومت نے Grok کے مواد کو جنسی اور...
کراچی ڈونلڈ ٹرمپ نے چپس ڈیل روک دی، قومی سلامتی اور چین سے متعلق خدشات کا حوالہ ، صدر نے ہائی فُو کو 180 دن کے...
کوئٹہعوامی نیشنل پارٹی نے حکومت کی طرف سے پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ولی داد میانی کو فورشیڈول میں شامل...
کوئٹہبلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں حکومت کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کو آرٹیکل...
کوئٹہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ کو گرفتارکرلیا ۔ ایف آئی...
کوئٹہ امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰؓ کا یوم ولادت گذشتہ روز نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایاگیا۔حضرت علی...