کراچی (جنگ نیوز) بہت کم عرصے میں ڈرامہ انڈسٹری میں نام کمانے والے معروف اداکار فہد شیخ کی ”ہنسنا منع ہے“ آمد ہوگی۔ شو کے دوران فہد سے اُن کی نجی زندگی اور آنے والے پروجیکٹس کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی جائے گی۔ پروگرام کے دوران آرٹسٹ علی میر نے بھی نئے انداز میں اپنا جلوہ دکھایا۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں ”ہنسنا منع ہے“ اتوار کی رات 11 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔٭لاہور قلندر کے ایمرجنگ پلیئرز کے ساتھ ”جیونیوز“کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ کا دوسرا حصہ اتوار کو نشر ہوگا۔ اس شو میں ناظرین کرکٹر احمد دانیال اور جلات خان کی گفتگو ملاحظہ کریں گے۔ پروگرام کے دوران احمد دانیال کا کہنا تھا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں آنے سے لے پہلے صرف تیز گند پھینکنا آتی تھی۔ شہرت ملنے کے بعد والدہ کو تحفے میں گھر بنا کر دوں گا۔ جلات خان نے بتایا کہ مجھے پاکستانی ملنگا بھی کہتے تھے۔ والد شاہ ویز عرفان مجھے کرکٹر دیکھنا چاہتے تھے۔ کرکٹرز کی تفصیلی گفتگو ناظرین سہیل وڑائچ کی میزبانی میں شام 7 بجکر 5 منٹ پر ملاحظہ کریں گے۔
لاہور سی ایس اے،53ویں کامن ٹریننگ پروگرام افسران کا گوردوارہ پنجہ صاحب کا دورہ۔بین المذاہب ہم آہنگی اور...
کوئٹہامیر جماعت اسلامی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر گوادر یاسر...
کراچی مسک کی Grok AI کوخواتین وبچوں کی جنسی تصاویر پرتحقیقات کا سامنا۔ فرانس کی حکومت نے Grok کے مواد کو جنسی اور...
کراچی ڈونلڈ ٹرمپ نے چپس ڈیل روک دی، قومی سلامتی اور چین سے متعلق خدشات کا حوالہ ، صدر نے ہائی فُو کو 180 دن کے...
کوئٹہعوامی نیشنل پارٹی نے حکومت کی طرف سے پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ولی داد میانی کو فورشیڈول میں شامل...
کوئٹہبلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں حکومت کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کو آرٹیکل...
کوئٹہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ کو گرفتارکرلیا ۔ ایف آئی...
کوئٹہ امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰؓ کا یوم ولادت گذشتہ روز نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایاگیا۔حضرت علی...