لاہور، اسلام آباد (نمائندہ جنگ،ایجنسیاں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ہم عمران خان کے الزامات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، عمران خان کے بیانات نے میرے والد اور فیملی کیلئے خطرات بڑھا دیئے ہیں، اگر والد ، پارٹی یا مجھ پر حملہ ہوا تو اُس کا حساب لیا جائیگا، ماضی میں دہشت گردوں نے مجھے اور پارٹی کو دھمکیاں دیں، الزامات سنجیدہ عدالت جارہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے آصف زرداری پر بے بنیاد اور خطرناک الزامات لگائے، قوم پی ٹی آئی چیئرمین کی نفرت پر مبنی سیاست سے واقف ہے،پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمائوں قمر زمان کائرہ، سید نیئر حسین بخاری اور فرحت اللہ بابرنے کہا پیپلزپارٹی پر دہشت گرد تنظیموں کو پیسے دینے کا الزام گھنائونا، عمران کا اقتدار سے محروم ہونے کے بعد دماغ ختم ہوگیا، وہ خود دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتے رہے ہیں، عمران نے ہمیشہ ناکامی اور مایوسی کے دورمیں اداروں کونتقید کا نشانہ بنایا ، آج لیگل نوٹس بھیج رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف عمران نیازی کے بے بنیاد اور خطرناک الزامات غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بے ہودہ بیان بازی سیاسی طور پر منسلک رہنے کی کوشش ہے، مخالفین کیخلاف سازشیں، الزام تراشی اور زہر اگلنا عمران کا وتیرہ ہے، قوم عمران نیازی کی نفرت پر مبنی سیاست سے واقف ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ عمران نیازی نے اقتدار کی خاطر معاشرے کو تقسیم کیا ہے ۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ اس نے اقتدار کی خاطر کس طرح نفرت کی سیاست کا سہارا لیا۔ دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے عمران خان کے زرداری سے متعلق بیان کے بعد اگر والد ، پارٹی یا مجھ پر حملہ ہوا تو اُس کا حساب لیا جائیگا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر بلاول بھٹو نے لکھا کہ دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے میرا اور میری پارٹی کا نام لے کر براہ راست دھمکیاں دئیے جانے کے بعد عمران خان اب میرے والد سابق صدر آصف زرداری پر غلط الزامات عائد کررہا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ عمران خان کے بیانات نے میرے والد، میری فیملی اور میرے متعلقین کیلئے خطرات بڑھادئیے ہیں، ہم اپنے خاندان کی تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے عمران خان کے الزامات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور عمران خان کے حالیہ توہین آمیز اور خطرناک الزامات کے حوالے سے قانونی پہلوؤں کو بھی دیکھ رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان ان الزامات سے قبل میرے والد کو بندوق کی نوک پر رکھنے کی دھمکی بھی دے چکا ہے، عمران خان اور اس کے حواریوں کی دہشت گردوں کی سہولت کاری اور ہمدردی کے حوالے سے دستاویزات تاریخ کا حصہ ہیں، عمران خان جب حکومت میں تھا تو دہشت گردوں کو رہا اور جمہوریت پسندوں کوگرفتار کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کو دہشت گردتنظیموں کے حوالے کیا، آج تک اسکی پارٹی دہشت گرد گروہوں کی فنڈنگ کرتی ہے،، عمران خان کو سمجھنا چاہیے کہ ہر مرتبہ اسکی بیوی کو خواب آنے پر وہ ٹی وی پر آکر لوگوں سے متعلق الزامات عائد نہیں کرسکتا، عمران خان کی اہلیہ کے خواب عدالتوں میں ثابت نہیں کئے جاسکتے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کا حالیہ الزام یہ ہے کہ میرے خاندان کی کسی دہشت گرد تنظیم سے کوئی ناطہ ہے یا ہم کسی کو بھرتی کرکے عمران خان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے، عمران خان کا الزام نہ صرف غیرمنطقی ہے بلکہ اس الزام نے ہم سب کے لئے خطرات کو بڑھادئیے، پاکستان پیپلزپارٹی عمران خان کو چیلنج کریگی، ہم مقبول بیانیے کے افسانے کو قوم پر حاوی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور دہشت گردوں کے سیاسی فرنٹ مین کے پروپیگنڈے کا چارہ بننا بھی برداشت نہیں کرینگے۔ دریں اثنا عمران خان کی طرف سے آصف زرداری پر قتل کرانے کے الزام پرپیپلز پارٹی نے عمران خان کو لیگل نوٹس بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ ہفتہ کو پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمائوں وزیراعظم کے مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ، پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری اور فرحت اللہ بابر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری پر قاتلانہ حملہ کی سازش کے جھوٹے الزامات لگائے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کرینگے، عمران خان نے آصف علی زرداری پر دہشت گرد تنظیم کو ان کے قتل کیلئے پیسے دینے کا الزام لگایا تھا۔ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے اپنے الزامات واپس نہ لئے تو ان کیخلاف قانونی جنگ شروع کرینگے، عمران خان نے خود کو سیاست میں رکھنے کیلئے ایسے عجیب و غریب الزامات لگائے اور دعوے کئے ہیں تاہم اس بار پی ٹی آئی کے سربراہ نے سنگین الزامات لگائے ہیں جن کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا نوٹس لے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ ناکامی اور مایوسی کے دورمیں اداروں کونتقید کا نشانہ بنایا ہے، سپریم کورٹ ان الزامات کی تحقیقات کرے اور الزامات جھوٹے ثابت ہونے پر عمران خان کے خلاف مناسب کارروائی کرے۔
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا صوبہ بلوچستان اکثر قدرتی آفات جیسے زلزلہ،...
کراچی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بڑھکوں سے بانی پی ٹی آئی...
کوئٹہبلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیرزراعت حاجی علی مدد جتک اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن میر اسد...
اسلام آباد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رہنما مسلم لیگ رانا ثنا اللہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے ایکسٹینشن...
کوئٹہبلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد کامران ملاخیل اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل بینچ نے گیس بلوں سے...
اسلام آبادوفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اخراجات کم اور ریونیو بڑھانے سے بھی معیشت...
اسلام آبادسپریم کورٹ میں 13 ستمبرکو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن پاکستان کااجلاس...
کوئٹہوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ معاشرہ تب تک تبدیل نہیں ہوگا جب تک ہماری خواتین پڑھ لکھ...