اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کا انحصار حالات پر ہے، آئین میں نگراں حکومتوں کی مدت میں توسیع کی گنجائش موجود ہے ،تمام فیصلے الیکشن کمیشن کو کرنے ہیں، نئی مردم شماری کا اعلان ہوچکا ہے ، انتخابات کونسی مردم شماری کے تحت ہوں گے ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔ ایک انٹرویو میں اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ خدانخواستہ اگر امن و امان کی صورتحال یا معاشی صورتحال ایسی بنے توآئین میں ایسی شقیں موجود ہیں کہ آئین میں رہتے ہوئے نگراں حکومتوں کے وقت کی کمی بیشی کی جاسکتی ہے ۔وزیرقانون نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کیلئے آئینی وقت نوے روز ہے تاہم ماضی میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی کی مثالیں موجود ہیں ،تمام فیصلے الیکشن کمیشن کو کرنے ہیں وہ آئین اور الیکشن ایکٹ کو سامنے رکھتے ہوئے انتخابات کی تاریخ دیگا ۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیرقانون نے کہا کہ نئی مردم شماری کا اعلان ہوچکا ہے ، انتخابات کون سی مردم شماری کے تحت ہوں گے، ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ان کی مشاورت سے بنا، چیف الیکشن کمشنر عمران خان کے نامزد شدہ ہیں ،اگر الیکشن کمیشن سے میرٹ پر تحریک انصاف کے حق میں فیصلے نہیں آرہے تو کسی کا قصور نہیں ،الیکشن کمیشن نے متفقہ طور ہر محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب بنایا۔
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا صوبہ بلوچستان اکثر قدرتی آفات جیسے زلزلہ،...
کراچی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بڑھکوں سے بانی پی ٹی آئی...
کوئٹہبلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیرزراعت حاجی علی مدد جتک اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن میر اسد...
اسلام آباد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رہنما مسلم لیگ رانا ثنا اللہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے ایکسٹینشن...
کوئٹہبلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد کامران ملاخیل اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل بینچ نے گیس بلوں سے...
اسلام آبادوفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اخراجات کم اور ریونیو بڑھانے سے بھی معیشت...
اسلام آبادسپریم کورٹ میں 13 ستمبرکو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن پاکستان کااجلاس...
کوئٹہوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ معاشرہ تب تک تبدیل نہیں ہوگا جب تک ہماری خواتین پڑھ لکھ...