اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں کیسے الیکشن کمیشن کو منشی کہنے سے پیچھے ہٹوں؟ میں اپنے بیان پر قائم ہوں، بیان سے پیچھے نہیں ہٹ رہا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیشی کے موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ آزادی اظہار رائے پر انکار ہونا تو ملک میں جمہوریت کو ختم کرنے کے مترادف ہے، میں نے اپنا بیان مانا ہے، میرا یہ حق ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے پر تالا لگانا پاکستان کو برما بنا دینے کے مترادف ہے، اگر عوام طاقت ور لوگوں کو تنقید کرنے سے پیچھے ہٹ جائیں تو یہ جمہوریت نہیں رہتی۔فواد چوہدری نے کہا کہ عزت اپنے عمل سے پیدا کی جاتی ہے، زبردستی عزت نہیں کرائی جاتی، مجھ پر بغاوت کا مقدمہ بھی دائر کر رہے ہیں، اگر تنقید نہیں لے سکتے تو ایسے عہدے قبول نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ مجھ پر چادر ڈال کر اور ہتھکڑیاں لگا کر عدالت لانا مناسب نہیں، میں سپریم کورٹ کا وکیل اور سابق وفاقی وزیر ہوں۔
سرینگر بھارت کے غیرقانونی طورپرزیر تسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے قاضی گنڈ سے تین کشمیری مزدوروں کو...
فرینکفرٹ یورپین سینٹرل بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شروع کردہ...
پشاورمشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی...
کراچی عوام پاکستان پارٹی نے کراچی میں اپنی سیاسی سر گرمیوں کو فعال کردیا، کراچی میں نئے صوبائی دفتر کی...
کراچیایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم یورپی ممالک سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔غیر ملکی میڈیا...
لاہوردرآمدی ایل این جی حکومت کے لئے درد سر بن گئی‘پاور سیکٹر کی طلب کم ہونے سے ملک میں ایل این جی سرپلس...
کراچی روسی بحریہ کے تین جہاز 15 سے 18 مارچ 2025 تک خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچے۔ ان بحری جہازوں میں فریگیٹس آر...
اسلام آباد /چارسدہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور رکن قومی...