انڈس موٹرز کمپنی نے 2ہفتے میں دوسری مرتبہ گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں

29 جنوری ، 2023

کراچی (نمائندہ جنگ) ڈالر کی قیمت میں اضافے کا نتیجہ،،انڈس موٹرز کمپنی نے 2ہفتے میں دوسری مرتبہ گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں ،کمپنی کی جانب سے ڈیلرز کو آگاہ کیا گیا ہے کہ 12 جنوری کے بعد کی بکنگ پر نئی قیمت کا اطلاق ہو گا،کمپنی نے گاڑیوں کے مختلف ماڈلز پر 2 لاکھ 60ہزار سے 11 لاکھ 60ہزار روپے تک کا اضافہ کیا ہے ،کمپنی کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کی بے یقنی اور ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ناگزیر تھا،دریں اثنا دیگر آٹو مینوفیکچرز سوزوکی اور ہنڈا نے بھی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے ،دونوں کمپنیوں نے اپنے ڈیلزر کو آگاہ کیا ہے کہ جلد نئی قیمتیں جاری کر دی جائیں گی۔