اسلام آباد ( ماریانہ بابر )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج 29 تا 30 جنوری کو روس کا سرکاری دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کی دعوت پر روس کا دورہ کر رہے ہیں،اپنے دورہ روس کے دوران وزیر خارجہ اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات کی تمام جہتوں سمیت علاقائی ، عالمی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے،یہ دورہ پاکستان اور روس کے درمیان روسی خام تیل کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کے ایک ہفتے بعد ہورہاہے ۔علاقائی طاقتوں کی جانب سے اس دورے کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے ،دفتر خارجہ نے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "وزیر خارجہ اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ باضابطہ بات چیت کریں گے جہاں دونوں فریق دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر غور کریں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے"، پاکستان اور روس جس تیز رفتاری کے ساتھ معاہدہ طے کرنے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کو دونوں ممالک کے کاروبار کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا، یہ بھی ممکن ہے کہ پاکستان نے روس سے تیل درآمد کرنے کے اپنے فیصلے پر امریکہ کو اعتماد میں لیا ہو، ابھی تک نہ تو امریکہ اور نہ ہی خلیجی ممالک نے اسلام آباد کے ماسکو کے ساتھ جاری مذاکرات پر اعتراض کیا ہے ۔
اسلام آباد دورہ چین، وزیر اعظم شہباز شریف بیجنگ سے قبل ہانگ ژو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
اسلام آ باد بلوچستان میں ایک سال سے تعینات پولیس سروس گریڈ18کے چھ افسر تبدیل ،تبدیل ہونیوالوں میں بیدار بخت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آباد صدرِ مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع نوشکی اور تربت میں دہشت گردی کے...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے سرمایہ کاری نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ایس آئی ایف سی...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ5G اسپیکٹرم کی کامیاب اور شفاف نیلامی بلا شبہ "ڈیجیٹل...