آزادی کا مفہوم سمجھنا ہے تو باچا خان سے سمجھیں، فضل الرحمان

29 جنوری ، 2023

پشاور (نیوز ایجنسیاں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمیعت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ باچا خان اور ولی خان کی آزادی کے لیے دی گئی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے، آزادی کا مفہوم سمجھنا ہے تو باچا خان اور خدائی خدمت گاروں سے سمجھیں۔پشاور میں منعقدہ باچا خان اور ولی خان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہطبعیت ناساز ہے مگر جب اطلاع ملی کے باچا خان اور ولی خان کے موضوع پر تقریب ہے تو شرکت کرنا لازمی سمجھا،ولی خان کے ساتھ والد محترم کے دور سے قریبی تعلق رہا ہے،ہم طالبعلم تھے میں دارالعلوم حقانیہ پڑھتا تھا، ولی خان کے پاس آنا جانا لگا رہتا تھا۔انہوں نے کہا کہباچا خان اور ولی خان کی آزادی کیلئے قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،آزادی کا کوئی مفہوم سمجھنا چاہتا ہے تو شیخ الہند کے پیروکاروں سے سمجھیں،آزادی کا مفہوم اگر سمجھنا ہے تو باچان خان اور خدائی خدمتگاروں سے سمجھیں۔