کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبے کی قیمتی معدنیات ہمارا اثاثہ اور ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، ہم نے اپنے معدنی ذخائر کے حوالے سے تمام فیصلے سوچ سمجھ کر کرنے ہیں جیسا کہ ہم نے ریکو ڈک معاہدے میں بلوچستان کے مفادات اور عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ معدنیات سے متعلق بعض اہم امور کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا صوبائی وزیر معدنیات مبین خان خلجی چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی سیکرٹری معدنیات سیدال خان لونی اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک تھے جنہوں نے اجلاس کو بریفنگ دی وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپنے معدنی ذخائر کو صیح معنوں میں بروئے کار لاکر ہم اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ و تابناک بنا سکتے ہیں اور یہ ہماری اور ہر آنے والی حکومت کی بھی ذمہ داری رہیگی وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں صوبے کے اثاثہ جات کے تحفظ اور انہیں بہترین سمت میں بروئے کار لانے کی ہمت اور توفیق عطا کی اور ہم عوام کے سامنے بھی سرخرو ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ ایسی حکمت عملی وضع کی جائےجس پر عمل کرتے ہوئے معدنی وسائل کا فائدہ صوبے اور عوام کو ملے اس حوالے سے کوئی بھی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا صوبہ بلوچستان اکثر قدرتی آفات جیسے زلزلہ،...
کراچی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بڑھکوں سے بانی پی ٹی آئی...
کوئٹہبلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیرزراعت حاجی علی مدد جتک اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن میر اسد...
اسلام آباد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رہنما مسلم لیگ رانا ثنا اللہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے ایکسٹینشن...
کوئٹہبلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد کامران ملاخیل اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل بینچ نے گیس بلوں سے...
اسلام آبادوفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اخراجات کم اور ریونیو بڑھانے سے بھی معیشت...
اسلام آبادسپریم کورٹ میں 13 ستمبرکو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن پاکستان کااجلاس...
کوئٹہوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ معاشرہ تب تک تبدیل نہیں ہوگا جب تک ہماری خواتین پڑھ لکھ...