شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پرآپریشن،ایک دہشتگردہلاک

29 جنوری ، 2023

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے عمومی علاقے میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کیا جس میں ایک دہشتگرد مارا گیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق آپریشن کے دوران فوجیوں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد مارا گیا ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے ، مارا گیا دہشتگرد سکیورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔