لاہور (صابر شاہ) ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال 2023ء میں دنیا کو خوراک، ایندھن اور مہنگائی کے بحران کا سامنا ہوگا آٹھویں گلوبل رسکس رپورٹ کے مطابق انسانی ترقی کےلیے مطلوب سرمایہ کاری ، سماجی اور اقتصادی ڈھانچہ شدید متاثر ہوگا۔ آئندہ دو سال میں سب سے بڑا خطرہ ضروریات زندگی کی بڑھتی ہوئی لاگت کا ہوگا جبکہ موسمی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ سے لاحق فطرت سے بھی چھٹکارا نہیں ملے گا جبکہ اس کے مضر اثرات آئندہ دہائی تک جاری رہیں گے۔ اشیاء ضرورت عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو جائیں گے جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا دشوار ہو جائے گا جیساکہ روس اور یوکرین کا تنازع دن بدن سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ دنیا کی اقتصادیات اور معاشرے اس سے سنبھل نہیں پائیں گے ارضی سیاسی کشیدگی اور بڑھتے ہوئے سماجی اقتصادی خطرات بھی مسائل سے نمٹنے کی راہ میں حائل ہیں عالمی سطح پر توانائی کا بحران بھی حل کےلیے ترجیحی توجہ کا متقاضی ہے۔انتہائی اہم انفرااسٹرکچر پر سائبر حملے ہورہے ہیں۔ کورونا وائرس نے بھی انسانی ترقی اور عالمی اقتصادیات کو ضرب لگائی ہے۔ جبکہ روس اور یوکرین کی جنگ نے عدم استحکام کو بڑھاوا دیا ہے۔
اسلام آباد دورہ چین، وزیر اعظم شہباز شریف بیجنگ سے قبل ہانگ ژو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
اسلام آ باد بلوچستان میں ایک سال سے تعینات پولیس سروس گریڈ18کے چھ افسر تبدیل ،تبدیل ہونیوالوں میں بیدار بخت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آباد صدرِ مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع نوشکی اور تربت میں دہشت گردی کے...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے سرمایہ کاری نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ایس آئی ایف سی...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ5G اسپیکٹرم کی کامیاب اور شفاف نیلامی بلا شبہ "ڈیجیٹل...