کوئٹہ(خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وفاقی اداروں اور وزارتوں میں بلوچستان کے کوٹہ پر بلوچستان کے لوکل اور ڈومیسائل امیدواروں کی انکی اہلیت کے معیار کے مطابق بھرتی کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ ہائے ملازمت و عمومی نظم ونسق کو فوری طور پر ایک فوکل پرسن مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے واضح رہے کہ یہ منظوری وزیر اعلیٰ نے محکمہ بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے ارسال کی جانے والی ایک سمری پر دی۔جس کے تحت محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی فوری طور پر سیکشن آفیسر امپلیمنٹیشن کو یہ ذمہ داری تفویض کی جائیگی جو بلوچستان کے فوکل پرسن کے طور پر اس امر پر مناسب ڈیٹا بیس کو برقرار رکھنے کے ذمہ دار ہوں گے اور BS -01 سے BS- 20 میں خالی اسامیوں کے استعمال کو اپ ڈیٹ کریں گے جن کی نشاندہی پی پی اے آر سی کے ذریعے کی گئی ہے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد اور پی پی اے آر سی کے ساتھ رابطہ قائم رکھنے کے لئے ایک بین الصوبائی رابطہ کمیٹی تشکیل دی جائیگی جس میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے منتخب امیدواروں کی بے ترتیب جانچ اور ان کی ساکھ کی تصدیق شامل ہے کمیٹی کے چیئرمین ایڈیشنل سیکرٹری سروسز محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی ہونگے اور اراکین میں ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ خزانہ،ایڈیشنل سیکریٹری پی این ڈی، ایڈیشنل سیکریٹری آئی پی سی ڈیپارٹمنٹ اور سیکشن آفیسر امپلیمنٹیشن ایس اینڈ جی اے ڈی شامل ہوں گے سمری میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد اور پی پی اے آر سی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایات دیں کہ وہ خالی اسامیوں کے اشتہارات سیکشن آفیسر امپلیمنٹیشن ایس اینڈ جی اے ڈی کے ساتھ شیئر کریں تاکہ دور دراز علاقوں کے ممکنہ امیدواروں کو انکے ڈپٹی کمشنرز خالی آسامیوں سے متعلق آگاہ کرسکیں۔
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا صوبہ بلوچستان اکثر قدرتی آفات جیسے زلزلہ،...
کراچی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بڑھکوں سے بانی پی ٹی آئی...
کوئٹہبلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیرزراعت حاجی علی مدد جتک اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن میر اسد...
اسلام آباد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رہنما مسلم لیگ رانا ثنا اللہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے ایکسٹینشن...
کوئٹہبلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد کامران ملاخیل اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل بینچ نے گیس بلوں سے...
اسلام آبادوفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اخراجات کم اور ریونیو بڑھانے سے بھی معیشت...
اسلام آبادسپریم کورٹ میں 13 ستمبرکو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن پاکستان کااجلاس...
کوئٹہوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ معاشرہ تب تک تبدیل نہیں ہوگا جب تک ہماری خواتین پڑھ لکھ...