فواد کو دہشت گرد کی طرح پیش کیا، شک نہیں بنانا ریپبلک میں رہ رہے ہیں،عمران

29 جنوری ، 2023

لاہور(پی پی آئی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی پیشی سے ظاہر ہوتا ہے امپورٹڈ حکومت اور ریاست ۜکس حد تک پہنچ چکی، فواد کو دہشت گرد کی طرح پیش کیا، کوئی شک نہیںہم بنانا ریپلک میں رہ رہے ہیں، ملک میں جنگل کا قانون ہے، موجودہ فرعونوں نے آئین و قانون کو روند کر رکھ دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ فواد چوہدری ی کو ہتھکڑیاں لگا کر اور سر پر کپڑا ڈال کر عدالت میں پیش کیا گیا، فواد چوہدری کو عدالت میں ایک دہشت گرد کی طرح لے جایا گیا، فواد، اعظم سواتی اور شہبازگل کے ساتھ ایسا سلوک ہوا، لوگوں کو کوئی شک باقی نہیں رہا کہ ہم بنانا ری پبلک میں رہ رہے ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ملک میں اب جنگل کا قانون چلتا ہے، جسکی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون ہے۔