نئی دہلی (اے ایف پی، جنگ نیوز) بھارتی فضائیہ کے 2 لڑاکا طیارے تربیتی مشق کے دوران فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرانے کے بعدگر کر تباہ ہوگئے، خوفناک حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے،حادثہ ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب انڈین حکومت اپنی مسلح افواج کو جدید کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے ، حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10بجے کے قریب روسی ساختہ سخوئی ایس یو 30اور فرانسیسی ساختہ میراج طیاے کے درمیان بئی دہلی کے جنوب میں پیش آیا، سخوئی میں دو پائلٹ سوار تھے جبکہ میراج طیارہ ایک پائلٹ چلارہا تھا ، رپورٹ کے مطابق دونوں طیاروں نے صبح سویرے گوالیار ایئر بیس سے اڑان بھری تھی اور اس سے 50کلو میٹر دور حادثہ پیش آیا ، بھارتی فضائیہ نے بیان میں کہا کہ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ حادثہ پیش آیا ، واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔ خیال رہے کہ اکتوبر 2022 میں اروناچل پردیش میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔اس کے علاوہ جولائی 2022 میں بھارت میں سوویت دور کا لڑاکا طیارہ مگ-21 تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔دسمبر 2021 میں بھارتی ریاست تامل ناڈو میں کُنور کے قریب بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
ریاض سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں علاقائی اور بین...
پاناما سٹی پاناما نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاناما کینال پر قبضے کی تشویش ناک دھمکی پر اقوام متحدہ سے شکایت...
نئی دہلیبھارتی عدالتیں زیادتی کا شکار خواتین کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہو گئیں۔مودی سرکار کے دور میں...
نئی دہلیسیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہاہے کہ بھارت میں نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی حکومت میں...
اوسلو ناروے اور سویڈن کے بڑے اخبارات کے مالک نارویجن میڈیا گروپ سکبسٹڈ میڈیا نے گزشتہ روز کہا کہ وہ پرنٹ...
لاہورمحکمہ موسمیات نے پاکستان میں کم بارشیں ہونے کے سبب خشک سالی کا خدشہ ظاہر کردیا۔رواں برس ملک میں 52فیصد تک...
وادی تیراہ وادی تیراہ۔ مامل پٹی میں16جنوری کو سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں پانچ...
ابوظہبی متحدہ عرب امارات نے اسلامی ٹریژری سکوک کی نیلامی کے نتائج کا اعلان کر دیا۔امارات نیوز ایجنسی وام کے...