اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کا انحصار حالات پر ہے، آئین میں نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کی گنجائش موجود ہے ،نئی مردم شماری کا اعلان ہوچکا ہے ، انتخابات کون سی مردم شماری کے تحت ہوں گے ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ آئین میں نگران حکومتوں کی مدت میں توسیع کی گنجائش موجود ہے، خدانخواستہ اگر امن و امان کی صورتحال یا معاشی صورتحال ایسی بنے توآئین میں ایسی شقیں موجود ہیں کہ آئین میں رہتے ہوئے نگران حکومتوں کے وقت کی کمی بیشی کی جاسکتی ہے ۔وزیرقانون نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کیلئے آئینی وقت نوے روز ہے تاہم ماضی میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی کی مثالیں موجود ہیں ،تمام فیصلے الیکشن کمیشن نے کرنے ہیں وہ آئین اور الیکشن ایکٹ کو سامنے رکھتے ہوئے انتخابات کی تاریخ دیگا ۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیرقانون نے کہا کہ نئی مردم شماری کا اعلان ہوچکا ہے ، انتخابات کون سی مردم شماری کے تحت ہوں گے، ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ان کی مشاورت سے بنا، چیف الیکشن کمشنر عمران خان کے نامزد شدہ ہیں ،اگر الیکشن کمیشن سے میرٹ پر تحریک انصاف کے حق میں فیصلے نہیں آرہے تو کسی کاقصور نہیں ،الیکشن کمیشن نے متفقہ طور ہر محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب بنایا۔
کراچیپرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پر آسٹریلیا اور ایلون مسک کے ایکس کے درمیان تناؤ بڑھ گیا۔ایلون مسک نے...
اسلام آبادبھارت میں جوں جوں چنائو کا وقت قریب آرہا ہے اپنے انتخابی جلسوں، ریلیوں اور دیگر اجتماعات میں ایک...
اسلام آباداپنی صلاحیتوں کے اظہار اور اس میں کامیابی کی دولت اور شہرت کے طلبگار بسا اوقات کسی ایک ہنر یا شعبے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے 190ملین پاونڈز القادر یونیورسٹی ٹرسٹ نیب ریفرنس میں بانی پی...
لاہور پنجاب حکومت نے 18سال سے کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لئے Punjab Child Marriage Restraint Act 2024کا ڈرافٹ تیار کر لیا...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،باضابطہ نوٹیفکیشن جاری۔ڈائریکٹر آڈٹ، ڈی جی آڈٹ سوشل...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں 519کنال اراضی پر’’...
اسلام آ بادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے بابائے قوم محمد علی جناح کے مزار پر نوجوانوں کیلئے علم و ہنر کی راہیں...