لندن(صباح نیوز)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کے خلاف کچھ غیر ملکی ایجنسیاں کارروائی کر سکتی ہیں،26 نومبر کو بھی عمران خان کی جان کو پڑوسی ملک کی ایجنسی سے خطرہ تھا۔لندن میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جھوٹا انسان ہے جو ہمیشہ الزام تراشی سے کام لیتا ہے، زرداری صاحب پر قتل کی سازش عمران خان کا مخالفین کیخلاف پروپیگنڈا ہے، عمران خان کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کے خلاف کچھ غیر ملکی ایجنسیاں کارروائی کرسکتی ہیں، ایجنسیوں کا اندازہ ہوگا کہ اس کا الزام تو پہلے ہی عمران خان کچھ افراد پر لگا چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسا بیان عمران خان کی زندگی کیلئے خطرہ بن سکتا ہے، 26 نومبر کو بھی عمران خان کی جان کو پڑوسی ملک کی ایجنسی سے خطرہ تھا، عمران خان باقاعدہ مہم چلا رہے ہیں کہ پاکستان ڈی فالٹ کر جائے گا، چاہتے ہیں ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو سیاست سے مائنس کریں۔
کراچی قطری وزیراعظم کی افغانستان میں طالبان کے سربراہ سے ملاقات، عالمی برادری کے ساتھ تناؤ میں کمی لانے سے...
اسلام آباد فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 61 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ،گزشتہ روز چیئرمین نیپر...
اسلام آباد آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت مس کنڈکٹ یا دیگر دستیاب وجوہات کی بنیاد پر سپریم کورٹ کے ججز کیخلاف...
لاہورپاکستان مسلم لیگ نے موجودہ سیاسی و معاشی عدم استحکام کی صورتحال پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ...
اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر غیرقانونی فنڈنگ کی تحقیقات میں پی ٹی آئی کے 18کمپنیوں سے...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ اور احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 190 ملین پاونڈز سمیت 8...
اسلام آ باد ملک کے دس ہوائی اڈوں سے پاکستانی عازمینِ حج کی سعودی عرب روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان مذہبی...