PTI کا 43 ارکان کے استعفوں کی منظوری کیخلاف عدالت سے رجوع کرنیکا فیصلہ

29 جنوری ، 2023

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے 43 ارکان کے استعفوں کی منظوری کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کے لئے پٹیشن تیار کر لی ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے آج یا پیر کو پٹیشن دائر کرنے کا امکان ہے، درخواست کے ساتھ اسپیکر کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو لکھا گیا خط بھی لگایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے خط میں کہا تھا کہ مستعفی ارکان کو ہر صورت بلا کر استعفوں کی تصدیق کی جائے گی۔اسپیکر نے خط میں کہا کہ استعفوں کی تصدیق کے بغیر کسی کے بھی استعفے منظور نہیں کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ 24 جنوری کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور کئے تھے۔