لاہور(اے پی پی)لاہور کی سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ کے الزام میں سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی،راسخ الہی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔ عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی ۔ عدالت نے ملزمہ کو 14 فروری تک گرفتاری سے روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔ملزمان میں تحریم الہی ،راسخ الہی اور زارا الہی نے عبوری ضمانت دائر کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ تفتیشی عمل میں شامل ہونا چاہتے ہیں مگر خدشہ ہے کہ ایف آئی اے گرفتار نہ کرلے لہذا استدعا ہے کہ ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے مونس الہی کی اہلیہ کو اثاثوں میں اضافے کی وجہ سے طلب کیا گیا جب کہ ملزمان نے ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر عبوری ضمانت کروا لی۔
کراچی قطری وزیراعظم کی افغانستان میں طالبان کے سربراہ سے ملاقات، عالمی برادری کے ساتھ تناؤ میں کمی لانے سے...
اسلام آباد فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 61 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ،گزشتہ روز چیئرمین نیپر...
اسلام آباد آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت مس کنڈکٹ یا دیگر دستیاب وجوہات کی بنیاد پر سپریم کورٹ کے ججز کیخلاف...
لاہورپاکستان مسلم لیگ نے موجودہ سیاسی و معاشی عدم استحکام کی صورتحال پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ...
اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر غیرقانونی فنڈنگ کی تحقیقات میں پی ٹی آئی کے 18کمپنیوں سے...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ اور احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 190 ملین پاونڈز سمیت 8...
اسلام آ باد ملک کے دس ہوائی اڈوں سے پاکستانی عازمینِ حج کی سعودی عرب روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان مذہبی...