منی لانڈرنگ کیس،مونس الہیٰ کی اہلیہ ودیگر کی 14 فروری تک عبوری ضمانتیں منظور

29 جنوری ، 2023

لاہور(اے پی پی)لاہور کی سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ کے الزام میں سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہی کی اہلیہ تحریم الہی،راسخ الہی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔ عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی ۔ عدالت نے ملزمہ کو 14 فروری تک گرفتاری سے روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔ملزمان میں تحریم الہی ،راسخ الہی اور زارا الہی نے عبوری ضمانت دائر کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ تفتیشی عمل میں شامل ہونا چاہتے ہیں مگر خدشہ ہے کہ ایف آئی اے گرفتار نہ کرلے لہذا استدعا ہے کہ ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے مونس الہی کی اہلیہ کو اثاثوں میں اضافے کی وجہ سے طلب کیا گیا جب کہ ملزمان نے ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر عبوری ضمانت کروا لی۔