لاہور ہائیکورٹ، عمران کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست، 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل

29 جنوری ، 2023

لاہور (نمائندہ جنگ )لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کو پارٹی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی، جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 30 جنوری کو سماعت کرے گا، بنچ کے دیگر اراکین میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس جواد حسن ، جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس شہرام سرور چوہدری شامل ہیں، جسٹس جواد حسن نے لارجر بنچ بنانے کی سفارش کی تھی ،چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔