لیگی کارکن کی طبیعت کی اچانک خرابی مریم نواز کے طیارہ کی روانگی میں تاخیر کا سبب تھی،مریم اورنگزیب

29 جنوری ، 2023

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی رہنماء مریم نواز کو وطن واپس لانے والے طیارے کی روانگی میں تاخیر کی وجہ اس میں سوار مسلم لیگ (ن) کے ایک کارکن کی طبعیت کی اچانک خرابی تھی ۔اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسافر کو فوری طبی امداد کےلئےبھجوایا گیا ۔