توشہ چور کے جھوٹ کا عوام نے آج جواب دیا ‘ مریم اورنگزیب

29 جنوری ، 2023

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی کال کے بغیر عوام نے مریم نواز کا والہانہ استقبال کر کے ثابت کیا ہے کہ قوم کس کے ساتھ ہے، عوام جان چکے ہیں کہ موجودہ مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بدحالی کا ذمہ دار فارن ایجنٹ ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لاہور میں مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کے استقبال کی تصویری جھلک شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج پارٹی کال کے بغیر عوام نے مریم نواز کا والہانہ استقبال کر کے ثابت کیا ہے کہ قوم کس کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ توشہ چور کے جھوٹ کا عوام نے آج جواب دیا ہے۔ شکریہ پاکستان۔