اسلام آباد (مہتاب حیدر) پاکستان کے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس کے جواب میں کہا کہ حکومت کی ’’ڈالرمینج‘‘ کرنے کی پالیسی اس لئے ناکام رہی کیونکہ اسحاق ڈار اپنے منصب کے اہل ہی نہیں ہیں۔ انہیں تو مارکیٹ اقتصادی پالیسی کے بارے میں بنیادی سمجھ بوجھ ہی نہیں ہے۔ شوکت ترین جو سابق وزیراعظم عمران خان کی تحریک انصاف حکومت میں وزیر خزانہ رہے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کے لئے باعزت راستہ یہی ہے کہ وہ اپنے منصب سے مستعفی ہوجائیں کیونکہ وہ مکمل ناکام رہے انہوں نے قوم کو گمراہ کیا، وہ قوم کی مشکلات اور مصائب کے ذمہ دار ہیں۔ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی اور ملک کی اقتصادیات دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی، شرح مبادلہ میں ڈالر 262؍ روپے کا ہوگیا اور اسحاق ڈار کے پاس اس کی کوئی وضاحت نہیں ’’ڈالرمینج‘‘ کرنے کی پالیسی نے ملک کی اقتصادیات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ جنوری 2023ء تک زرمبادلہ ذخائر گھٹ کر تین ارب 70؍ کروڑ ڈالر رہ گئے جو محض تین ہفتوں کی درآمدات کے لئے کافی ہیں۔ برآمدات میں 7؍ فیصد، ترسیلات زر میں 11؍ فیصد اور برہا راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 59؍ فیصد کمی واقع ہوگئی۔ پی ڈی ایم حکومت کی پالیسیاں مکمل ناکام رہیں اب تو ان ہی کی پارٹی سے متعلق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی نکتہ چین ہیں۔ شوکت ترین نے کہا ہم نے پہلے ہی خبردار کردیا تھا کہ اسحاق ڈار وزارت خزانہ کے لئے نااہل ہیں وہ 2013ء سے 2018ء تک ن لیگ کی حکومت میں بھی اپنی ’’ڈالر مینج‘‘ پالیسی کی وجہ سے ناکام رہے تھے لیکن انہوں نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ اب پٹرول کی فی لٹر قیمت 260؍ اور ڈیزل کی 290؍ روپے ہوجانے کا خدشہ ہے۔ گندم سے آٹے کی قیمت 91؍ روپے فی کلو ہوگئی ہے جو گزتہ مارچ میں 58؍ روپے فی کلو سے 56؍فیصد اضافہ ہے جبکہ درحقیقت آٹے کی قیمت 140؍ سے 160؍ روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے جو تقریباً 175؍ فیصد تک کا اضافہ ہےمرغی کی قیمت 650؍ روپے تک جا پہنچی جو گزشتہ مارچ تک 288؍ روپے فی کلو تک تھی یہ 125؍ فیصد اضافہ ہے پیاز کی قیمت 500؍ فیصد اضافے کےساتھ 40؍ روپے سے 240 روپے فی کلو تک بڑھ گئی ہے۔ سرکاری قرضے 88؍ کھرب روپے تک جا پہنچے جو شرح نمو کا 66.3 فیصد ہیں۔
اسلام آباد اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کےعلاوہ آزاد کشمیر، مری...
اسلام آباد وفاقی حکومت کے ری اسٹر یکچرنگ پلان کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں...
اسلام آباد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سےنکالنے کا فیصلہ...
اسلام آباد پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کردی گئی ۔وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق پیٹرول ایک روپے فی...
اسلام آباد وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں رمضان...
اسلام آباد عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد ضروری ملاقاتوں اور اہم امور پر بریفنگ کے بعد واپس روانہ ہوگیا ہے وفد نے...
اسلام آباد ملک بھر میں فی کلو چینی 160 روپے سے تجاوز کرگئی، 5 جنوری 2025 کو ملک کی 82 شوگر ملوں کے ایکس مل ریٹ 183...
میونخ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست سے پاکستان کوپاک...