لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کیلئے جس طرح جدوجہد کی ہے ان شااللہ عام انتخابات میں عوام انہیں مایوس نہیں کریں گے اور تحریک انصاف کو دو تہائی سے زیادہ اکثریت دلائیں گے ،اگر ا س وقت ملک میں وفاق اوریکجہتی کی علامت کوئی لیڈر ہے تو وہ عمران خان ہیں اس لئے ان کے خلاف کسی بھی سازش پر عوام کا بھرپور رد عمل آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈور ٹو ڈور مہم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہر روز فلاحی منصوبوں کا افتتاح ہو رہا تھا ، معیشت سے جڑے تمام اشاریے مثبت تھے جبکہ آج عوامی فلاحی منصوبوں کا افتتاح ہونا تو ایک طرف ہمارے دور کے جاری منصوبے بھی بند کئے جارہے ہیں ،ن لیگ نے پہلے بھی ڈالر کو مصنوعی طریقے سے کنٹرول کرنے کی کوشش کی جس کا پوری قوم کو خمیازہ بھگتنا پڑا ،اب بھی وہی فارمولہ اپنایا گیا اورجب ڈالر کو آزاد چھوڑا گیا تو صرف اڑتالیس گھنٹوں میں اس کی قیمت میں 35روپے سے زائد کااضافہ ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا ہر محب وطن شہری وفاق میں بیٹھے تیرہ جماعتی اتحاد سے یہ مطالبہ کر رہا ہے کہ خدارا اپنی ضد اور اناء کو چھوڑ کر ملک میں فوری عام انتخابات کا اعلا ن کریں تاکہ نئی آنے والی حکومت اعتماد کے ساتھ ڈوبتی ہوئی معیشت کو ریسکیو کر سکے۔
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی افتتاحی تقریب میں جرمن...
کراچی برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کاکہنا ہے کہ چین تجارتی جنگ ، کمپنیوں کی ریکارڈ تعداد چین سے نکلنے کےلئے پر...
اسلام آباد پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی نےقومی اسمبلی کے اجلاس میں جمعرات کو مسلسل نویں دن بھی احتجاج...
اسلام آباد قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمعرات کے روزعمران خان کو جیل میں حاصل سہولتوں کی بازگشت ،ایوان میں اس...
اسلام آباد پاکستان کی الیکٹرک گاڑیوں پر منتقلی کیلئے سویڈش گرین فنڈ سے درخواست، پاکستانی بینکوں کے ذریعے...
کراچی پاکستان ہندو کونسل نے ہیومن رائٹس کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ کو حقائق کے منافی قرار دے کر مسترد کر دیا جس...
اسلام آ باد حکومتی اقدامات سے حج اخراجات گزشتہ برس سے بھی کم ہو نے کا امکان ہے۔عازمین کو گزشتہ سال کی نسبت کم...
اسلام آباد سٹار لنک نے پاکستان میں 2 سے 3 گراونڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، تمام ریگولیٹری تقاضے...