اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے انتہائی احمقانہ اور جارحانہ فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اسلام فوبیا کے شکار افراد کی جانب سے چند روز قبل سویڈن میں بھی اسی طرح کی حرکت کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ متعدد بار اس طرح کے نفرت انگیز اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذہبی منافرت پھیلانے اور تشدد پر اکسانے کے لیے آزادی اظہار کے حق کا غلط استعمال کی جارہا ہے۔دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی اس قانونی فریم ورک پر بھی سوالیہ نشان ہے، جس کے پیچھے مذہبی منافرت پھیلانے والے چھپتے ہیں، جب دنیا کو امن کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے، ایسے وقت میں عالمی برادری نفرت پھیلانے والوں سے آنکھیں بند نہیں کرسکتی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ آزادی اظہار رائے ذمہ داریوں کے ساتھ آتی ہے، حکومت اور بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ اسلاموفوبیا اور نسل پرستی کے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ واقعے سے متعلق پاکستان کے تحفظات ڈنمارک کے حکام کو پہنچائے جارہے ہیں۔پاکستان نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور دنیا کے تمام مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھا جائے اور اس طرح کے اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز کارروائیوں کو روکنے کے لیےاقدامات کیے جائیں۔
ابوظبی ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کی سرکاری شپ بلڈنگ کمپنی اور اٹلی کی دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی کے درمیان 1 ارب...
کراچی پرنس رحیم آغا خان کی اسلام آباد آمد، صدر مملکت کی جانب سے اعزاز میں عشائیہ۔ وزیرِاعظم شہباز شریف،...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، گلگت بلتستان میں تعینات گریڈ 20 پولیس افسر نوید احمد نثار...
اسلام آ باد فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث قومی نوعیت کے 16 منصوبے تاخیر کا شکار ہوگئے ۔این ایچ اے نے فنڈنگ نہ...
پشاور40 ارب روپے کے کوہستان میگا سکینڈل کے مرکزی ملزم سی اینڈ ڈبلیو کے ہیڈ کلرک قیصر اقبال نے ایک ارب 23 کروڑ 50...
کراچی حج وارننگ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔ حج کے دوران حملے سے ممکنہ بڑے...
کراچی صدر ٹرمپ اور ان کے بیٹوں کوموجودہ ٹیکس آڈٹس سے ہمیشہ کے لیے استثنیٰ مل گیا۔ امریکی محکمہ انصاف نے آئی...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے جس نے حکومت کا...