پشاور (این این آئی)پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کے خیبرپختونخوا میں تیل کی قلت پیدا ہو گئی جس کا نگراں وزیر اعلی محمد اعظم خان نے نوٹس لے لیا۔نگراں وزیر اعلی محمد اعظم خان نے ہدایت کی کہ عوام کیلئے تکلیف کا باعث بننے والے عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے، انہوں نےمعاملے پر چیف سیکرٹری کو صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز سے رپورٹ طلب کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبے میں آٹے کی دستیابی کی صورتحال کا نوٹس لے لیا گیا۔نگراں وزیر اعلی نے کہا کہ صوبہ بھر کے پیٹرول پمپس میں صارفین کو پٹرول کی ہمہ وقت فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔واضح رہے گزشتہ دو روز میں ڈالر کی قیمت میں بے تحاشہ اضافے کے بعد سے تیل کی قیمتیں بڑھنے سے متعلق بھی خبریں زیر گردش کرنے لگیں جس کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں پمپ مالکان نے پٹرول کی فروخت کم کر دی جبکہ صارفین کو تیل کے حصول میں دشواری کا سامنا رہا۔
اسلام آباد جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں مزید چار ایڈیشنل ججز کی تقرریوں کیلئے 13 فروری تک نام طلب کر...
کراچیایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پابندیوں کے خاتمے کے لئے مذاکرات کا ہونا بے...
کراچی جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار شہباز رانا نے کہا کہ...
اسلام آ باد شہبازحکومت نےرواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تادسمبر 2024کےدوران پاکستان کےتمام شعبوں کی...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے اتوار کو پرتگال کے شہر لزبن...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج پیر کو منعقد ہو گا۔اجلاس دن 2...
اسلام آباد بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے طلبہ کارکنوں پر حملے کے ذمہ داروں کی تلاش کے لیے ڈیول ہنٹ کے نام سے...