پبی جی ٹی روڈ بندش، ڈی پی او کے مظاہرین کیساتھ مذاکرات کامیاب

29 جنوری ، 2023

پبی ( نما ئندہ جنگ) جی ٹی روڈ کی بندش کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او نوشہرہ محمد عمر خان ڈی سی نوشہرہ خا لد اقبال خٹک مو قع پر پہنچے ناخوشگوار حا لات سے نمٹنے کے لئے پو لیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی امن سپریم کو نسل خٹک نامہ کے سربراہ حا جی تواب گل چیئر مین محمد الیاس نے سا بق ایم پی اے میاں خلیق الر حمنٰ کی موجودگی میں ڈی پی او نو شہرہ محمد عمر خان ڈی سی نوشہرہ خا لد اقبال خٹک سے مذاکرات کئے ڈی پی او نو شہرہ محمد عمر خان ڈی سی نو شہرہ خا لد اقبال خٹک نے ان کو یقین دہا نی کرا ئی کہ ایک ہفتے کے اندر آپ کو کیس میں پراگرس دینگے جس پر مظا ہرین نے دو گھنٹے روڈ بند ش کے بعد ٹریفک کے لئے کھول دی۔