مانسہرہ ، تاجر قتل میں ملوث دوسرا ملزم بھی گرفتار

29 جنوری ، 2023

مانسہرہ ( نمائندہ جنگ) مانسہرہ ایبٹ آباد روڈ پر تاجر کے قتل میں ملوث دوسرے ملز م کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ ملزم واجد سعید پہلے ہی زیر حراست ہے ، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پلاٹ کے مبینہ ڈیڑھ کروڑ روپے کے لین دین کے تنازع پرمقتول تاجر عدنان جان کا واجد سعید کے ساتھ تنازعہ تھا وقوعہ کے روز ملزمان نے مقتول کو جدون ہوٹل غازیکوٹ بلایا جہاں پہلے سے ملزمان کے دیگر ساتھی بھی موجود تھے جن کے سا تھ پلاٹ کے تنازعے پر تکرار پر تاجر عدنان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، ملزم واجد سعید نے مقتول کو کیری ڈبے میں ڈال کر ہسپتال پہنچایا جہاں پولیس کو بتایا مقتول تاجر عدنان نے خود کشی کی لیکن وہ پولیس کے سوال جواب پر حواس باختہ ہو گیا اورپولیس کے ہتھے چڑھ گیا، جبکہ پولیس نے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے اور ساتھی فیصل نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی ۔ پولیس نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارنے شروع کر دیے۔