اسلام آباد کیپٹل پولیس کی 24گھنٹوں میں 792شہریوں کو خدمات کی فراہمی

29 جنوری ، 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد کیپٹل پولیس کے پولیس خدمت مراکز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 792شہریوں کو مختلف خدمات فراہم کیں۔ ان خدمات میں کیریکٹر سرٹیفکیٹ کا اجراء، غیر ملکیوں کی رجسٹریشن، کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن، سامان گمشدگی رپورٹ، گاڑیوں کی تصدیق، جنرل پولیس ویری فکیشن شامل ہیں۔ پولیس خدمت مراکز نے شہریوں کو بعداز مکمل تصدیق 91 کیریکٹر سرٹیفکیٹ، 351جنرل پولیس ویری فکیشن سرٹیفکیٹ جاری کئے۔ اس دوران 38سامان گمشدگی کی رپورٹس، 60کرایہ داری اندراج، 39گاڑیوں کی تصدیق، 178غیر ملکیوں اور 35گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کی گئی۔ دریں اثناء شہریوں کو اُنکی دہلیز پر تمام سہولیات مہیا کرنے کیلئے پولیس خدمت مراکز اور موبائل سہولت وین بھی کام کر رہی ہے۔ یہ خدمت مراکز سیکٹرز ایف سکس، جی ٹین، ایچ الیون، بنی گالہ، سواں گارڈن اور جی14 کے علاقوں میں کام کر رہے ہیں جبکہ ماڈل تھانہ جات میں بھی یہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔