دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکہ

02 فروری ، 2023

واشنگٹن(پی پی آ ئی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کی ہر طرح سے حمایت کرتے ہیں۔ذرائع کے مطا بق انہوں نے کہا کہ پشاور میں ہونے والا دھماکا اس بات کی یاددہانی ہے کہ دہشت گردی کی لعنت اب بھی موجود ہے جو پاکستان اور افغانستان میت پورے خطے میں بدستور معصوم جانیں لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے کہ دونوں ملک اس بات کو یقینی بنائیں کہ دہشت گرد گروپ خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ نہ بن سکیں۔افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ کے دورے پاکستان کے دورے سے متعلق ا نہوں نے کہاکہ امریکا پاکستانی قیادت کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے اور متعدد اہم امور پر گفتگو کر رہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ تھامس ویسٹ کے پاکستان کے دورے کا مقصد افغانستان میں مشترکہ مفادات کے حوالے سے مشاورت ہے۔ تھامس ویسٹ ایک ایسا لائحہ عمل تشکیل دے رہے ہیں جس سے افغانستان میں خواتین کے حقوق کی بحالی ممکن ہوسکے۔