اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کے علمائے کرام اور مشائخ پر زور دیا ہے کہ وہ قرآن، سنت اور احادیث نبویؐ کی روشنی میں اسلام کی حقیقی تعلیمات اجاگر کرکے انتہا پسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار علماءمشائخ یکجہتی کونسل آف پاکستان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے بدھ کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت علماءمشائخ یکجہتی کونسل آف پاکستان کے چیئرمین قاری ہدایت اللہ میرانی کررہے تھے۔ وفد میں محمد یونس قریشی، مولانا گل ولی، میجر احتشام الدین کیانی، پروفیسر عبدالغفار شاہ بخاری، عبدالرحیم عباسی، نور الہٰی ، فہد مقصود، حمید خان، شیخ مظہر حسین، شیخ ضیاءالرحمٰن، علامہ مفتی محمود احمد تبسم، اور جمال خان شامل تھے۔ صدر مملکت نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے چیلنجوں کے لیے انسداد انتہا پسندی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں علمائے کرام کی جانب سے مشترکہ کوششوں کے ساتھ ایک جامع ایکشن پلان کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے انتہا پسندی کی حوصلہ شکنی ، سماجی اصلاح میں کردار ادا کرنے کیلئے علمائے کرام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام و مشائخ مثبت سماجی تبدیلی لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ صدر نے کہا کہ معاشرے میں انتہا پسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے، علماء اخلاقی اقدار ، وسائل کی بچت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ علمائے کرام قومی یکجہتی، مذہبی رواداری، اور بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کو فروغ دیں۔
میران شاہ شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 12سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ...
لاہور لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو پہلے سیل اور پھر خلاف ورزی پر مسمارکرنے کا حکم...
واشنگٹن امریکا نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو کمزور کرنے کے اقدامات سے گریز کرے۔یہ بات...
سری نگرمقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی رہنما محبوبہ مفتی نے بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت...
اسلام آبادوفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے حلقہ ایل...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے بازیاب لڑکی سویرا کو دارالامان بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او...
واشنگٹنامریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ انٹرنیشنل کے سی ای او ڈاکٹر برینڈن نیلسن نے کہا ہے کہ سعودی عرب بوئنگ...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں اور مسائل کے حل کے حوالے سے بلوچستان عوامی...