آرمی چیف کو امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل کا فون، پشاور دھماکے پر تعزیت

02 فروری ، 2023

راولپنڈی،واشنگٹن(صباح نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیراحمد شاہ کو امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کوریلا نے ٹیلیفون کیا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینٹ کام کمانڈر جنرل کوریلا نے ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پشاور پولیس لائنز میں دہشت گرد حملے پراہل پاکستان اوراہل پشاور کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔سینٹ کام کے مطابق جنرل عاصم منیر اور جنرل کوریلا کے درمیان انسداد دہشت گردی اور سرحدی سلامتی پربھی بات چیت ہوئی۔