لندن:بس سے ٹکرا کر ایمبولینس الٹ گئی

02 فروری ، 2023

لندن (پی اے) لندن کے علاقے ویسٹ منسٹر میں ایک بس سے ٹکرا کر ایمبولینس اتر گئی۔ میٹ پولیس نے کہا ہے کہ منگل کی شام پیش آئے اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا جبکہ کوئی گرفتاری بھی نہیں کی گئی۔ یہ واقعہ منگل کو 23 بجے میریلبون روڈ اور بیکر سٹریٹ کے جنکشن پر پیش آیا۔ ایک عینی شاہد نے بی بی سی لندن کو بتایا کہ حادثے کے وقت ایمبولینس کی نیلی لائٹ آن تھی۔ ایمبولینس سروس سے تبصرے کیلئے بھی رجوع کیا گیا تھا۔