پنجاب، سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں مفت ادویات دینے کا فیصلہ

02 فروری ، 2023

لاہور ( این این آئی) پنجاب کی نگراں حکومت نے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں مفت ادویات دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اس حوالے سے نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ مخیر حضرات کی مدد سے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات ملیں گی۔مفت ادویات دینے کے سلسلے کا آغاز فیصل آباد کے ہسپتالوں سے ہوگا اور لاہور سمیت پنجاب کے دیگرٹیچنگ ہسپتالوں کی اوپی ڈیز میں جلد مفت ادویات ملیں گی۔انہوں نے مخیر حضرات سے او پی ڈیز میں مفت ادویات شروع کرنے میں مدد کی اپیل کی ہے۔