کراچی میں خواتین کے لئے پنک بس سروس کا افتتاح

02 فروری ، 2023

کراچی(آئی این پی ) کراچی میں سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے خواتین کے لئے مخصوص پنک بس سروس کا افتتاح کردیا۔ شرجیل انعام میمن نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پنک بس میں ابتدائی 7 روز تک خواتین کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کریں تاکہ وہ گھر سے باہر نکل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز بس سروس ، اورنج لائن اور الیکڑک بسوں میں بھی خواتین کے لیے سیٹیں مختص ہیں، پنک بس سروس میں کنڈکٹر خواتین ہی،جب کہ ڈرائیور زبھی خواتین کو بھرتی کرنے کا کہا ہے۔