لاہور (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں معذور افراد کوسہولتوں کی فراہمی کی درخواست پر پنجاب کے تمام محکموں سے قانون پرعمل درآمد کا روڈ میپ طلب کرلیا۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایاکہ پنجاب ان پاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبیلٹی ایکٹ 2022 منظور کیا گیا ہے،تمام محکموں کو ایکٹ پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے وکیل اظہر صدیق کی جانب سے عدالت کو بتایاگیاکہ معذور افراد کے حقوق کے تحفظ کا قانون منظورہوگیاہے مگرعمل درآمد نہیں ہورہا،قانون میں معذور افراد کاسرکاری نوکریوں میں تین فیصد کوٹہ مختص ہے مگر وہ نظرانداز کئے جارہے ہیں،معذور افراد کے ساتھ مذاق کرنے والوں کو ابھی تک سزا نہیں دی جاسکی،استدعا ہے معذور افراد کو پبلک ٹرانسپورٹ میں خصوصی سہولتیں اور دیگر قانونی حقوق کی فراہمی کا حکم دیاجائے ۔ عدالت نے پنجاب کے تمام محکموں سے قانون پرعمل درآمد کا روڈ میپ طلب کرتے ہوئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔
میران شاہ شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 12سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ...
لاہور لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو پہلے سیل اور پھر خلاف ورزی پر مسمارکرنے کا حکم...
واشنگٹن امریکا نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو کمزور کرنے کے اقدامات سے گریز کرے۔یہ بات...
سری نگرمقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی رہنما محبوبہ مفتی نے بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت...
اسلام آبادوفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے حلقہ ایل...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے بازیاب لڑکی سویرا کو دارالامان بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او...
واشنگٹنامریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ انٹرنیشنل کے سی ای او ڈاکٹر برینڈن نیلسن نے کہا ہے کہ سعودی عرب بوئنگ...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں اور مسائل کے حل کے حوالے سے بلوچستان عوامی...