لاہور ( این این آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ فیملی کافیصلہ ہے کہ چوہدری شجاعت نے سیاست کرنی ہے تو کریں لیکن ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،چوہدری شجاعت کی مدت ختم ہوگئی اس لئے ان کے چھوٹے بھائی کو صدر بنایا گیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ دہشتگردی بڑھ رہی ہے، ملک ڈیفالٹ کرنے جارہا ہے، ہرطرف مہنگائی کا طوفان ہے اور قیمتیں بڑھا کر بیڑہ غرق کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نگران سیٹ اپ اور پی ڈی ایم ایک ہیں، انہیں امن و امان کی صورتحال پر توجہ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں جو دیکھتا اور سمجھتا ہوں وہ کہتا رہتا ہوں، اس کا فائدہ بھی ہوتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کا وقت دیدیا ہے، اب یہ الیکشن کرائیں، پنجاب میں الیکشن ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فیملی کافیصلہ ہے کہ چوہدری شجاعت نے سیاست کرنی ہے تو کریں لیکن ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں جب کہ چوہدری شجاعت کی مدت ختم ہوگئی ہے اس لیے ان کے چھوٹے بھائی کو صدر بنایا ہے۔پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے وزیراعلی کا فیصلہ تحریک انصاف کرے گی، ہمیں اکٹھے رہنا ہے اور ہمیں کوئی لالچ نہیں ہے، میں نے دو تین مرتبہ وزیراعلی رہا ہوں۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مریم نواز کا ایئر پورٹ پر شو فلاپ تھا، یہ بندے اکٹھے نہیں کر سکے۔چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ ان کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، الیکشن صاف شفاف ہو گا تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔
میران شاہ شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 12سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ...
لاہور لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو پہلے سیل اور پھر خلاف ورزی پر مسمارکرنے کا حکم...
واشنگٹن امریکا نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو کمزور کرنے کے اقدامات سے گریز کرے۔یہ بات...
سری نگرمقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی رہنما محبوبہ مفتی نے بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت...
اسلام آبادوفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے حلقہ ایل...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے بازیاب لڑکی سویرا کو دارالامان بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او...
واشنگٹنامریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ انٹرنیشنل کے سی ای او ڈاکٹر برینڈن نیلسن نے کہا ہے کہ سعودی عرب بوئنگ...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں اور مسائل کے حل کے حوالے سے بلوچستان عوامی...