پولیس کے چھاپے، پرویز الٰہی کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

02 فروری ، 2023

لاہور ( این این آئی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چو ہدری پرویز الٰہی نے اپنے گھر پر پولیس کے چھاپوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔سابق وزیراعلیٰ کے وکیل عامر سعید راں نے کہا ہے کہ پولیس غیرقانونی طور پر پرویز الٰہی کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے، پرویز الہٰی نے عدالت سے رجوع کرنے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی پولیس کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔