لاہور ( این این آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے گجرات میں اپنی رہائش گاہ پر چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھرپولیس چھاپے کے دوران کیابھارتی جاسوس کو ڈھونڈا جارہاتھا؟نہ کوئی وارنٹ نہ کوئی کیس، پولیس اپنی 25گاڑیوں اور2کالے ویگوکے ساتھ آئی تھی ۔پنجاب پولیس نے گجرات میں سابق وزیراعلی ٰ کی رہائش گاہ کنجاڑی ہائوس پر چھاپہ مار کر ملازمین سے پوچھ گچھ کی تھی۔ مونس الہٰی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے رات گئے گجرات میں ہمارے گھر پر چھاپہ مارا، نہ کوئی وارنٹ نہ کوئی کیس، پولیس کی 25گاڑیاں آئی تھیں۔مونس الہٰی نے لکھا کہ پولیس کی 25گاڑیاں تو سمجھ آتی ہیں لیکن ساتھ میں 2 کالے ویگو کیا کر رہے تھے؟ کیا بھارتی جاسوس کو ڈھونڈ رہے تھے؟
جنیناسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں، مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع جنین کیمپ پر قابض...
کراچیملزم نے جوتا جج کی جانب اچھال دیا تاہم وہ انہیں لگا نہیں جج نے برہمی کا اظہار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل...
کراچی کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔...
لاہور امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا بجلی ، گیس ، پٹرول اور مہنگائی...
لاہورپاکستان مسلم لیگ نے پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں کے ٹکٹ کے خواہشمندوں کو سرخ جھنڈی دکھا دی، غیر مشروط پر...
اسلام آباد وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں معیار اور انتظامی مسائل کا سخت...
اسلام آباد صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر اپنے کارکنوں کی فلاح و بہبو د اور ماحولیاتی...
اسلام آ باد چین کے نائب وزیر خارجہ نونگ رونگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کو...