اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہاہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک میں سیاسی بے چینی بڑھ رہی ہے، عام انتخابات کا انعقاد اکتوبر 2023سے پہلے ممکن نہیں ہے، سابق وزیراعظم عمران خان ریڈ لائن کراس کریں گے تو ملک کا نقصان ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے انٹرنیٹ گورننس تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل مردم شماری مارچ کے آخرتک جاری رہے گی ،الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کیلئے 4 ماہ درکار ہوں گے۔ عام انتخابات اکتوبر 2023 سے پہلے ممکن نہیں۔سابق وزیر اعظم عمران خان سیاسی جد وجہد آئین و قانون کے دائرے میں کریں ریڈ لائن کراس کریں گے تو نقصان ملک و قوم کا ہوگا۔ٹیلی نار ہو یا کوئی کمپنی آئے یا جائے، صارفین اور ملازمین کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ سیاسی بے چینی بڑھ رہی ہے۔ سیاسی بے چینی معاشی بدحالی کی طرف لے کر جا رہی ہے۔سیاسی جماعت کے طور پر ہماری خواہش ہے کہ ملک میں استحکام ہوملک میں ہر صورت میں جمہوریت قائم و دائم رہنی چاہیے۔لا ءاینڈ آرڈر پر گہری نظر رکھی جائے۔
میران شاہ شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 12سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ...
لاہور لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو پہلے سیل اور پھر خلاف ورزی پر مسمارکرنے کا حکم...
واشنگٹن امریکا نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو کمزور کرنے کے اقدامات سے گریز کرے۔یہ بات...
سری نگرمقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی رہنما محبوبہ مفتی نے بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت...
اسلام آبادوفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے حلقہ ایل...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے بازیاب لڑکی سویرا کو دارالامان بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او...
واشنگٹنامریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ انٹرنیشنل کے سی ای او ڈاکٹر برینڈن نیلسن نے کہا ہے کہ سعودی عرب بوئنگ...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں اور مسائل کے حل کے حوالے سے بلوچستان عوامی...